Believes in this Islam and the cornerstone of all its efforts is to attain the pleasure of Allah and succeed in the hereafter. Sincerity in all the acts viz. purification of self, reforming the society, establishing social justice etc. is the only prerequisite for their acceptance in the eyes of Allah.

قرآن مجید میں اللہ تعالی نے بکثر ت اور جا بجا اقوام عالم کے حالات بیان کر کے انسانوں کو عبرت لینے اور نصیحت حاصل کرنے کی ترغیب دی ہے۔...

علم تاریخ کی اہمیت


قرآن مجید میں اللہ تعالی نے بکثر ت اور جا بجا اقوام عالم کے حالات بیان کر کے انسانوں کو عبرت لینے اور نصیحت حاصل کرنے کی ترغیب دی ہے۔ اس سے علم تاریخ کی اہمیت کا پتہ چلتا ہے۔ تاریخ اپنی ہو یا غیروں کی اس کا مطالعہ فوائد سے خالی نہیں، بشرطیکہ مطالعہ اس مقصد کے تحت کیا جائے جو قرآن مجید ہمیں بتاتا ہے۔ محض علم برائے علم کا حصول پیش نظر نہ ہو کہ یہ تو ایک طرح کا چسکا ہے، جو مقصدیت سے خالی اور افادیت سے عاری ہوتا ہے۔ قرآن مجید میں بیان کردہ سابقہ قوموں کے قصص و تاریخ کے مطالعے کا مقصد علماء قرآن نے یہ بتایا ہے کہ دوسروں کی غلطیوں سے سبق حاصل کر کے اپنے کوتاہیوں کا خمیازہ بھگتنے سے پہلے ان کی اصلاح کر لینے کی فکر کی جائے۔ یہ تو ہوا غیروں کی تاریخ پڑھنے کا فائدہ اپنی تاریخ کے مطالعہ کے فوائد بھی کچھ کم اہم نہیں، اس کے پڑھنے سے انسان کو پتہ چلتا ہے کہ ہمارے اسلاف کو کن صفات کی بنا پر عروج اور ترقی نصیب ہوئی؟ وہ کون سی وجوہ تھیں جنھوں نے ان کو عظمتوں سے آشنا اور رفعتوں سے ہمکنار کیا؟ اور وہ کون سے اسباب ہے جو ہماری پستی اور خواری کا ذریعہ بنے ہوئے ہیں؟ وہ کیا کمی ہے جس کی وجہ سے آسمان نے ہم کو زمین پر دے مارا ہے؟ غلطیوں کا تدارک، کوتاہیوں کا ازالہ، جذبہ عمل کی تقویت اور بلند سے بلند تر مقام کے حصول کی خواہش، یہی وہ باتیں ہیں جو اپنے بڑوں کے کارنامے اور حالات پڑھنے سے پیدا ہوتی ہے۔

#MillatAwareness #WahdatVision #WV_04

0 comments: