Believes in this Islam and the cornerstone of all its efforts is to attain the pleasure of Allah and succeed in the hereafter. Sincerity in all the acts viz. purification of self, reforming the society, establishing social justice etc. is the only prerequisite for their acceptance in the eyes of Allah.

لوک سبھا الیکشن کی گرما گرمی میں اہل توحید یہ بھول جاتے ہیں کہ ان کا اپنا ایک "ویژن" ہے (ایمان)، ان کا ایک اخلاق و کردار ہ...

کبھی یوں بھی سوچئے!!!



لوک سبھا الیکشن کی گرما گرمی میں اہل توحید یہ بھول جاتے ہیں کہ ان کا اپنا ایک "ویژن" ہے (ایمان)، ان کا ایک اخلاق و کردار ہے (شخصیت) اور عدل و قسط کی تنفیذ کی ذمہ داری اجتماعی طور پر ہماری ھے۔  "چلو تم ادھر کو ہوا ہو جدھر کی" کے مصداق ہم اور ہماری نسل دوسروں کی  دٌم پکڑ کر یہ امید لگائے بیٹھے ہیں کہ ہمارے مسائل حل ہو جائیں گے۔  آزادی سے لے کر آج تک یہی پریکٹیس ہم کرتے رھے ہیں اور مسلسل پیچھے کی طرف ہم ہٹتے رھےہیں، لیکن ایک بار بھی یہ نہیں سوچا کہ جس طرح ہمارا "نظام صلوٰۃ" ہے "نظام زکوۃ" ہے "نظام معیشت" ہے "نظام معاشرت" ہے "نظام اخلاقیات" ہے "نظام تعلیم" ہیں اسی طرح ایک "نظام سیاست" بھی ہے جسے ہم "اسلامی نظام خلافت" کہتے ہیں، اس کے بارے میں معلوم کرنا، سوچنا، اسے برپا کرنے کی کوشش کرنا عین ثواب ہے، لیکن دوسروں کے "رنگین گلال" کھیلنے کی عادت نے ہمارے اس نظام کو پس پشت ڈال دیا ہے۔ لوگ اسلامی اصطلاحات کا بے دریغ استعمال بےحیثیت چیزوں کے لیے کر رہے ہیں، شہید کی اصطلاح کو کہاں کہاں استعمال کیا جا رہا ہے، مغفرت و جنت کی دعائیں کن کے لئے مانگی جا رہی ہے، ووٹ دے رہے ہیں تو دیتے رہیے، فرض، واجب، نعمت، امانت، اور شہادت کی اصطلاح کوخدارا پراگندہ نہ کیجئے۔
جو لوگ بھارتی نظام حکومت کو اسلامی نظام حکومت سمجھتے ہیں ان کے لئے ووٹ دینا امانت، شہادت، واجب و فرض ہو سکتا ہے، لیکن کیا یہ نظام حق ہے؟ جس کے لیے ان اہم اصطلاحات کی بے وقاری ہی نہیں بدوقاری کی جا رہی ہے،ہماری شرعی تہذیب شاید ہی اس کی اجازت دیتی ہوں۔

ضیاء الدین صدیقی 
معتمد عمومی وحدت اسلامی

#MillatAwareness

0 comments: